Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید ہوگئے

Now Reading:

اسرائیلی بمباری سے 11 فلسطینی شہید ہوگئے

فلسطینی مجاہدین کی جانب سے محصور ساحلی علاقے سے متعدد راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پربمباری کی ، جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے 20 سال کے سب سے مہلک حملے پرکشیدگی کے دوران کم از کم 11 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 23 فروری کو اسرائیلی فوجیوں کے مغربی کنارے کے شہر نابلس پرحملے میں ایک 16 سالہ نوجوان سمیت 11 فلسطینی گولی لگنے سے ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، جس سے امن کے لیے بین الاقوامی اپیلیں کی گئیں۔

فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے نابلس میں ’’بڑے جرم‘‘ کا جواب دینے کے لیے ’’مزاحمتی فورسز‘‘ سے مطالبہ کرنے کے بعد راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے، جس سے آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ میزائلوں نے حماس کے زیر اہتمام ’’اسلحے کی فیکٹری‘‘ اور’’فوجی کیمپ‘‘ کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگوٹیرس نے کہا کہ’فوری ترجیح کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے۔‘

انہوں نے تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تعطل کے شکار امن کے عمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی صورتحال حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ اشتعال پذیر ہے۔‘‘ 2005ء میں دوسری فلسطینی بغاوت کے خاتمے کے بعد 23 فروری کوسب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس نے مغربی کنارے کے ایک اورسورش کے شکار شہر جنین میں گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے کو پیچھے چھوڑدیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن ’’تشدد کی اس سطح پرانتہائی فکرمند ہے۔‘‘

ہمسایہ ملک اردن نے کہا کہ وہ امن کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Advertisement

بشکریہ: الجزیرہ اور اے ایف پی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر