
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں جان بوجھ کر ایسے اسکرپٹ کا انتخاب نہیں کرتی جس میں خواتین کو کمزور دکھایا جائے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ایسے اسکرپٹ کا انتخاب نہیں کرتیں جس میں خواتین کو کمزور دکھایا جائے اور ایسا کرنا میری ذمہ داری ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے برطانوی فلم ساز جمائما خان کی فلم میں ’میمونہ‘ کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میمومنہ کا کردار جنوبی ایشیا کی ہزاروں لڑکیوں کی کہانی ہے، وہ جنوبی ایشیا کی لڑکیوں کو اعتماد اور قوت فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری دیوی میرے لئے ماں سے کم نہیں تھیں، اداکارہ سجل علی
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں پاکستان اور پاکستانی ثقافت کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سجل علی نے کہا کہ یہ فلم صرف رومانوی کامیڈی نہیں بلکہ اس میں بہت کچھ ہے، یہ فلم خوشی غم پر مبنی ہے جو آپ کو رُلانے پر بھی مجبور کرے گی لیکن ساتھ ہی فلم کے آخر میں آپ اپنے پیاروں کو گلے لگانے پر مجبور پر ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے متعلق اداکارہ سجل علی کا نیا بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ میمونہ کی کہانی پاگل پن اور خود سری پر مبنی ہے جس کا ہم سب سے تعلق ہے لیکن ہم اسے دوسروں سے چھپاتے ہیں کیونکہ ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان کا کہنا تھا کہ شیکھر کپور دنیا کے بہترین ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں، وہ بہترین ہیں، چاہے وہ کسی بھی ملک کی کہانی اپنی فلم کے ذریعے پیش کریں وہ بہترین ہوتا ہے، انہوں نے فلم کی اسکرپٹ کے ساتھ انصاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
سجل علی نے کہا کہ میں صرف ٹی وی اور فلم کی حد تک محدود نہیں رہ سکتی بلکہ مجھ پر اس سے بھی آگے، بہت کچھ کرنے کی ذمہ داری ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیاست کی وجہ سے دونوں ممالک کے اداکاروں کو مشکل کا سامنا رہتا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہم ان مشکلات کا مقابلے کرسکتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو مل کر کام کرنے کے کئی راستے موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News