سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شعیب اختر کی تنقید پر انہیں منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔
حال ہی میں بول نیوز کے پروگرام ’کھیل کا جنون‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو تنقید پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔
شعیب اختر ہر دفعہ برینڈ بننے کی بات کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہیے کہ برینڈ بننے سے پہلے انسان بننے کی ضرورت ہے، رمیز راجہ نے منہ توڑ جواب دے دیا#BOLNews #QGvIU@FarooquiJameel@Saqlain_Mushtaq@iramizraja pic.twitter.com/qHFuxClcag
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 24, 2023
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا شعیب اختر کی تنقید پر کہنا تھا کہ ’کئی لوگوں کو غلط فہمی ہوتی ہے اور یہ لوگ غلط فہمی کے سپر اسٹار ہیں، یہ جو برانڈ برانڈ کرتے ہیں، انہیں برانڈ بننے سے پہلے انسان بننے کی ضرورت ہے‘۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ شعیب اختر کی اس سے قبل کامران اکمل اور شاہد آفریدی سے بھی ہوئی ہے، ہمارے چند سابق کھلاڑی اس طرح کی باتوں سے ہماری کرکٹ کے برانڈ کو نیچے گراتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کبھی اس طرح سے آپ کو دیکھنے کو نہیں ملے گا کیونکہ وہاں کوئی کسی کی پتلون نہیں اتارتا جب کہ پاکستان میں یہ کلچر بن چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دور رہ کر تو ہر کوئی تنقید کرسکتا ہے لیکن اس گند کو ٹھیک کرنے کوئی نہیں آتا۔
مزید پڑھیں: رمیز راجہ کا پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم سے سیکھنے کا مشورہ
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں زیادہ رمیز راجہ سے ملتا جلتا نہیں ہوں لیکن جو لوگوں سے ان کے بارے میں سنا ہے کہ بہت سے لوگ ان سے خوش نہیں تھے۔
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو مجھے اطلاع ملی ہے، رمیز راجہ بے نقاب ہونے کے لیے چیئرمین پی سی بی بنے تھے، یہ کافی افسوس کی بات تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
