Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برٹ بچارچ 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Now Reading:

برٹ بچارچ 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

20 ویں صدی کی مقبول موسیقی کی سب سے بااثرشخصیات میں سے ایک آنجہانی نغمہ نگاربرٹ بچارچ کے کچھ مشہور ترین گانے درج ذیل ہیں

8 فروری کو 94 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے امریکی موسیقاراورپیانونوازبرٹ بچارچ نے گیت نگارہال ڈیوڈ کے ساتھ درجنوں گانے لکھے جو پاپ اورسول طرز موسیقی کی تاریخ میں درج ہیں۔

ان کے چند مقبول ترین نغمات درج ذیل ہیں:

– ’’شا-لا-لا-لا-لا، شا-لا-لا-لا-لا‘‘ کے ساتھ’’بیبی اٹس یو‘‘ (1961ء) کو امریکی لڑکیوں کے گروپ دی شیریلز اورلڑکوں کے گروپ دی بیٹیلزدونوں نے ریکارڈ کیا تھا۔

Advertisement

– ’’ 24 آورز فرام تلسا‘‘ (1963) – پاپ بالادیر جین پٹنی کا ایک کامیاب نغمہ

– ’’(دے لونگ ٹو بی) کلوز ٹو یو‘‘ (1963ء) ، امریکی بھائی اوربہن کی جوڑی ’’دی کارپینٹرز‘‘ کا کامیاب نغمہ۔

– ’’واک آن بائے‘‘ (1964) -سول لیجنڈ ڈیون واروک کے سب سے پسندیدہ گانوں میں سے ایک، جو الم اورجبریت کے درمیان ہچکولے کھاتا ہے۔

– ’’واٹ ورلڈ نیڈز از لو‘‘ (1965ء) – جیکی ڈی شینن کا پہلا مقبول نغمہ بن گیا،جو یو ایس ہاٹ 100 کے ٹاپ ٹین میں پہنچ گیا۔

– “الفی” (1966ء) – اسی نام سے منسوب فلم کا تھیم گانا، جس میں مائیکل کین نے اداکاری کی۔ یہ برطانیہ کی سیلا بلیک (Cilla Black) اوربعد میں ڈیون واروک (Dionne Warwick) کا سب سے کامیاب نغمہ تھا۔

– ’’آئی سے لٹل پریئر‘‘ (1967ء) – پہلی بارواروک نے ریکارڈ کروایا تاہم گلوکارہ و نغمہ نگاراریتھا فرینکلن نے ایک سال بعد حتمی ورژن بنایا۔

Advertisement

– ’’دی لک آف لو‘‘ (1967ء) – بھرائی ہوئی آوازوالی ڈیوس ڈسٹی اسپرنگ فیلڈ اورڈیانا کرال کا مقبول نغمہ۔

– ’’ڈو یو نو دی وے ٹو سان جوز؟‘‘ (1968ء) – ڈیون واروک کا ایک اورکامیاب نغمہ،اس کے لیے انہوں نے پہلا گریمی ایوارڈ جیتا۔

– ’’رین ڈراپ کیپ فالن’ آن مائی ہیڈ‘‘ (1969ء) -برٹ بچارچ نے ویسٹرن ڈرامہ ’’بچ کیسڈی اینڈ دی سنڈینس کڈ‘‘ کے لیے اس خوشگوار گیت پرآسکرایوارڈ جیتا، جوچارہفتوں تک امریکی چارٹ میں سرفہرست رہا۔

– ’’آئی ول نیور فال ان لو اگین‘‘ (1969ء) – ڈیون واروک اور جونزدونوں نے دل سوز دھن کو گایا۔

– ’’آرتھرزتھیم (بیسٹ دیٹ یو کین ڈو)‘‘ (1981ء) – اب تک کی سب سے زیادہ معروف فلمی تھیم گانوں میں سے ایک، جس پر برٹ بچارچ نے ایک اور آسکر ایوارڈ جیتا۔

– ’’ دیٹس واٹ فرینڈز آر فور‘‘(1982ء) – پہلی بارراڈ اسٹیورٹ نے ریکارڈ کروایا ، تاہم، 1985ء میں ایلٹن جان اور اسٹیو ونڈر سمیت ڈیون واروک اینڈ فرینڈز کی جانب سے تیار کردہ ایڈزچیریٹی کورکے حوالے سے زیادہ معروف ہے۔

Advertisement

– ’’آن مائی اون‘‘ (1986ء) – ایک محبت کا گیت، جس کی موسیقی برٹ بچارچ نے اپنی سابقہ اہلیہ کیرول بائر سیگر کے ساتھ ترتیب دی تھی، جو پیٹی لا بیلے اور مائیکل میکڈونلڈ کے لیے ایک جاندار دوگانا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معرکہ حق میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، عالمی ماہر کا انکشاف، ٹیل نمبرز بھی بتا دیے
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر