Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت شکرگذار ہے کہ بینظیر پروگرام سندھ میں کام کررہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ حکومت شکرگذار ہے کہ بینظیر پروگرام سندھ میں کام کررہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شکرگذار ہے کہ بینظیر پروگرام سندھ میں کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی نادرا کے ذریعے ڈائنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ میں تقریب منعقد کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قیام ہماری شہید لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں 2008 میں صدر زرداری نے ڈالا تھا جبکہ کچھ دنوں بعد یہ دنیا کا سب سے بہتر سوشل پروٹیکشن کا پروگرام کہلانے لگا اور 2013 میں صدر زرداری صاحب نے اس پروگرام کو تقویت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے طے کیا تھا کہ مستحقین کو بینظیر پروگرام سے مستفید کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2013 کے بعد 9  سے 10 سال وفاقی حکومت نے بینظیر پروگرام کو توجہ نہیں دی۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بینظیر انکم پروگرام کا شکر گذار ہوں کہ سندھ میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر بی آئی ایس پی نے رہ جانے والی خواتین کو پروگرام میں شامل کیا، اس وقت تقریبا 23 لاکھ سے زائد مستحق خواتین ہیں جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سندھ کے اندر ان کو فائدہ مل رہا ہے جبکہ تقریبا 12 لاکھ سے زیادہ تعلیمی وظائف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 107 نشونما نشونما سینٹرز ہیں جس میں تقریبا ایک لاکھ 36 ہزار مستحق خواتین ہیں جنکو یہ سہولیت مل رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت شکرگذار ہے کہ بینظیر پروگرام سندھ میں کام کررہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو صاحب کے شکرگذار ہوں کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے پروگرام میں مدد کروائی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سول سوسائٹی خاص طور پر سوشل پروٹیکشن کے کام ختم کر دیے تھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ پہلے ایک سوشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک سوشل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ہے، سندھ حکومت ایک سوشل پروٹیکشن اتھارٹی قانون کے تحت تمام بندوبست کررہی ہے، سندھ حکومت بی آئی ایس پی خاص طور وفاقی حکومت کی گائیڈنس لیتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد اپنا ڈیٹا تشکیل دے کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مضبوط کیا جائے، سندھ حکومت مستحقین تک ان کے گھروں کی دہلیر تک رقم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، پروگرام میں حاملہ خواتین اور نوزائدہ بچوں کیلئے گزشتہ دو سال سے کام کیا جارہا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کہا کہ مستحق حاملہ خواتین کو 20 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد مستحق خواتین کو یہ رقم دینے کیلئے تھرپارکر اور عمرکوٹ سے آغاز ہوچکا ہے اور سندھ حکومت اب اس پروگرام کو سارے سندھ تک پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سے 45 ارب روپے کے ایک پروگرام کو منظور کرایا ہے، 17 لاکھ خواتین کو اس پروگرام میں شامل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکومت سوشل پروٹکیشن ڈپارٹمنٹ اس مںصوبے پر کام کرہا ہے جبکہ2008 سے 2013 تک صدر زرداری نے صاحب کے دور میں انھوں نے تمام صوبوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت منصوبے کے آغاز کیلئے کہا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تو آغاز کرلیا تھا لیکن بعد حکومت جانے سے دیگر صوبوں تک نہیں پہنچ سکا لیکن اب دوبارہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اس پروگرام کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر