Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ کشمیر بہت سے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے بہت بڑا مسئلہ چلا آرہا ہے۔ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مصالحت کرانے کے لیے تیار  ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ مسائل ہیں، جن کے حل کے لیے وہ اقدامات کررہا ہے۔ بھارت کی جانب سے  پاکستان کے اقدامات کا مثبت جواب ملنا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تاج محل کا دورہ

Advertisement

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی  سرزمین   پر پاکستان کے حق میں  بڑا بیان دیا تھا۔

 امریکی صدر نے  بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہماری انتظامیہ نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی بات کی  اور اس پر پاکستان کی جانب سے ہمیں مثبت رویہ ملا  ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  مزید کہا  تھا کہ گذشتہ 10سالوں میں بھارت سے غربت کا خاتمہ ہوا  ہے۔بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی احمدآباد کے ایک اسٹال پر چائے والا ہوا کرتا تھا ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارت  میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر