Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اعجاز چوہدری

Now Reading:

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اعجاز چوہدری
اعجاز چوہدری

رانا ثناءاللہ کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے، اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھروں تحریک کے پانچویں روز گجرانوالہ سے 200 زیادہ کارکن گرفتاریاں دینگے۔

اعجاز چوہدری نے کہا  کہ رانا ثنا کی ٹیم گرفتاریوں کی بجائے بھاگ گئی، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، رانا ثنا ہمت کریں چار دن میں ہی بس ہوگئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک میں شاہ محمود ، اسد عمر سینئر لیڈر اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں، صف اول کے رہنما کارکنوں کے شانہ بشانہ گرفتار ہوئے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس اب گرفتار ہونے والوں کے سامنے بھاگ رہی ہے، ضلع بھر سے کل سینکڑوں لوگ گرفتاریاں دینگے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دس ماہ میں ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے، عوام کیلئے مشکلات روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں، رانا ثناء اللہ کل کے لیے تیاریاں کر لو تحریک واحد پر امن راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران کے دور حکومت میں نیب قوانین پر عملدرآمد کیا تو انہیں تبدیلی یاد آ گئی، حکومت خود کہتی ہے کہ 50فیصد مہنگائی ہوئی ہے لیکن اب یہ ہمارے احتجاج کے خلاف باتیں کر رہے ہیں

اعجاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ان کی لوٹمار کو ہم نے چار سال بھگتا اب حالات بہتر ہونے لگے جبکہ نیب میں ان کے خلاف مقدمات انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے تھے، عمران خان نے صرف عملدرآمد کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ اب یہ آئین کو پامال کرنے جا رہے ہیں، تین ماہ میں الیکشن کو روکنے کے لیے یہ پریشان ہیں ، ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، آئین سے انحراف سے ملک کو مزید نقصان ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر