Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کا معاشی حب ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا، گورنر سندھ

Now Reading:

ملک کا معاشی حب ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاﺅس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، وفاق کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر صوبہ سندھ کو ترقی دلوا سکتے ہیں۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھوں گا، تنقید کی پرواہ نہیں،، ملک کا معاشی حب ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر