Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر پر انتونیو گوتریس کی پیشکش خوش آئند ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

مسئلہ کشمیر پر انتونیو گوتریس کی پیشکش خوش آئند ہے، وزیر خارجہ
انتونیو گوتریس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مصالحت کی پیشکش خوش آئند ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، اقوام عالم کا پاکستان پرتیزی سے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی جس میں خطے کے معاملات، کشمیر کی صوتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے حالیہ دورہ پاکستان کی کامیابی پر وزیرخارجہ شاہ محموقریشی کو مبارکباد دی۔

 ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 7 سال کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دورہ پاکستان ، اقوام عالم کے پاکستان پرتیزی سے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید  کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مصالحت کی پیشکش خوش آئند ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیپال کے سیکریٹری خارجہ شنکرداس بیراگی کی  بھی ملاقات ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ایوان صدر پہنچ گئے

 شاہ محمود قریشی  نے  پاک نیپال سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال پورے ہونے پر نیپالی سیکریٹری خارجہ کو مبارک پیش کی جبکہ دونوں طرف سے پاکستان نیپال دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 اس موقع پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپالی سیکرٹری خارجہ کو خطے کی صورتحال، خاص طور پر کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک کو دوبارہ فعال بنانے اور   اسکو علاقائی تعاون کے موثر فورم میں تبدیل کرنے کیلئے نیپال کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

یاد رہے کہ شنکرداس کی قیادت میں نیپالی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، نیپالی وفد پاکستان نیپال دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کے لئے پاکستان آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر