
سامان رکھنے کے علاوہ پلاسٹک بیگ کو کن کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
پلاسٹک بیگ کا استعمال پوری دنیا میں کیا جاتا ہے اور یہ گھروں میں کافی زیادہ جمع بھی ہو جاتے ہیں۔
گھروں میں جمع یہ پلاسٹک بیگ اکثر ضائع ہی ہوتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں لیکن اگر آپ ان کو مختلف کاموں کیلئے استعمال کریں تو ماحول کو صاف کیا جاسکتا ہے۔
گاڑی کو صاف رکھنا
گاڑی پر سفر کے دوران ان پلاسٹک بیگز کو کچرا دان کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس طرح گاڑی کو صاف رکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔
نازک اشیاء کا تحفظ
نازک اشیاء جیسے سرامکس کی پلیٹوں یا دیگرکے درمیان پلاسٹک بیگ کو پھیلا کر ڈبوں میں رکھیں، ایسا کرنے سے سفر کے دوران ان اشیاء کے آپس میں ٹکرانے اور ان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سفری لانڈری بیگ
جب آپ سفر پر جائیں تو اپنے ساتھ کچھ پلاسٹک بیگ بھی رکھ لیں کیونکہ یہ گندے ملبوسات کو رکھنے کے کام آئیں گے۔
اس کے علاوہ اگر کسی انسان کو سفر کے دوران الٹیاں آتی ہیں تو یہ اس کے بھی کام آسکیں گے اس طرح کپڑے گندے ہونے سے بچ جائیں گے۔
سرف کا استعمال
اگر سفر لمبا ہو اور کسی مقام پر کپڑے دھونے کا ارادہ ہو تو گھر سے نکلتے ہوئے پلاسٹک بیگ میں کچھ مقدار میں سرف کو بھر لیں، اس طرح آپ کو راستے سے مہنگی سرف خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
قیف بنائیں
پلاسٹک بیگ سے قیف بھی بنایا جاسکتا ہے، اس مقصد کے لیے پلاسٹک بیگ کو اس ڈبے میں ٹھونس دیں جس کے لیے قیف استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اس کے نچلے حصے میں سوراخ کرکے مطلوبہ چیز ڈبے میں منتقل کردیں۔
تالوں کو برف میں جمنے سے بچائیں
اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہائش پذیر ہیں جہاں اس قدر سردی ہوتی ہے کہ تالوں میں برف جم جائے تو ایسے میں یہ پلاسٹک بیگ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
اس مقصد کیلئے آپ کو بس تالے کو ایک پلاسٹک بیگ میں رکھ کر استعمال کرنا ہو گا، اس طرح تالے میں برف نہیں جمے گی۔
کیک کو سجائیں
کیک کو سجانے کیلئے پلاسٹک بیگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اس مقصد کیلئے بیگ میں کیک کو سجانے والی کریم یا مکسچر کو بھر کر اوپری حصے کو بند کریں۔
بیگ کے ایک کونے پر ایک سوراخ کرکے کریم یا مکسچر سے کیک کو سجایا جاسکتا ہے۔
ہاتھوں پر چپک جانے والی ساحلی ریت کی صفائی
جب کبھی آپ ساحل پر تفریح کرنے کیلئے جائیں تو پلاسٹک بیگ اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں کیونکہ جب آپ کھانا کھانے بیٹھیں گے تو ہاتھوں پر چپکی ہوئی ریت کو اس بیگ کی مدد سے صاف کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News