
اشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی
پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ، جسے مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا شادی کا جوڑا اور جیولری سب پاکستانی ہے اور جو لوگ میرے لباس کا مذاق اُڑا رہے ہیں وہ سن لیں کہ میرے جوڑے کے پیسے انہوں نے نہیں دیئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا اشنا شاہ کی شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے دن عریاں لباس پہن کر پاکستانی رسم و رواج کو مجروح کیا ہے ساتھ ہی ان کے مغربی ڈانس اسٹائل پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’وہ لوگ جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے انہیں نہ میں نے شادی میں مدعو کیا تھا نہ ہی انہوں نے میرے لباس اور جیولری کے پیسے دیئے تھے، میرا لباس میری جیولری سب پاکستانی ہے البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے‘۔
انہوں نے اپنے اور شوہر کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ اللہ ہمیں خوش رکھے آمین‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس کے علاوہ اشنا شاہ کی اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے موقع پر دونوں پنجابی گانے ’ بلو نی تیرا لال گھاگرا ‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں؛ تصاویر وائرل
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News