Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے، شہریار آفریدی

Now Reading:

حکومت منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے، شہریار آفریدی
شہریار

انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کر اچی میں منشیات کے بارے میں ٹرانس ریجنل آپریشنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کےلئے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جارہےہیں۔

 شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو منشیات کے بارے میں اعدادوشمار مرتب اور اس کاتبادلہ کرتا ہے جو منشیات پرموثر انداز میں قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 وزیر مملکت شہریار آفریدی نے  مزید کہا کہ معاشرے سے منشیات کے مکمل خاتمے کےلئے تمام متعلقہ اداروں کو شامل کرتے ہوئے انسداد منشیات پالیسی بھی وضع کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مقامی ہوٹل میں چوتھی ٹرانس ریجنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ مملکت برائے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی ، پی ایم ایس اے سمیت غیر ملکی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

عمران خان کی خواہش ہے کہ چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے: شہریار آفریدی

کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 85 فیصد منشیات دنیا کے مختلف ممالک تک جا رہی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے کہا  کہ دنیا اب کسی اور جگہ چلی گئی ہے، پاکستان کی زمین میں وہ سب ہے جس سے باقی دنیا کما رہی ہے۔

شہر یار آفریدی نے  یہ بھی کہا کہ مارے تمام اداروں کا کردار بہت اہم رہا ہے، تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو اس طرح سراہا نہیں گیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ والدین کو پتہ ہی نہیں کہ کونسی منشیات استعمال ہو رہی ہے، اس ضمن میں ایک ایپلیکشن کے ذریعے والدین کو آگاہی دی جا رہی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے مزید  کہا کہ مختلف شعبوں کے لوگوں کو منشیات سے متعلق آگاہی میں شامل کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں بچوں کو ایپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر