آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بلیاں کھیرے سے کیوں ڈرتی ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ بلیاں اپنے اردگرد کے ماحول سے مکمل طور پر باخبر رہتی ہیں لیکن جب قریبی ماحول میں کسی چیز کی اچانک دخل اندازی ہوتی ہے تو بلی کا فوری ردِعمل انتہائی خوف اور پریشانی کی وجہ سے تیزی سے آگے پیچھے کودنا ہوتا ہے۔
سانپ سے مشابہت
بلیوں کو کھیرے سے کیوں ڈر لگتا ہے اس کا ایک اور نظریہ یہ ہے کہ بلیوں میں سانپ جیسے ممکنہ خطرات سے بچنے کا رجحان جینیاتی طور پر موجود ہوتا ہے۔

اگرچہ بلیاں قدرتی شکاری ہیں اور وہ سانپوں کا شکار کر سکتی ہیں، کچھ سانپ پھر بھی ان کا شکار کر سکتے ہیں۔
لہٰذا، جب بھی کسی بلی اور کھیرے کا سامنا ہوتا ہے، فطری طور پر بلی جلد بازی میں اس سے بچنے کی کوشش کرتی ہے کیونکہ یہ اسے ایک سانپ کی طرح ہے نظر آتا ہے۔

کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ صرف کچھ بلیاں کھیرے جیسی کسی چیز کے اچانک نمودار ہونے سے آسانی سے خوفزدہ ہو جاتی ہیں جبکہ دیگر بالکل بھی نہیں ڈرتیں۔
بلی کو ڈرانا کیوں مناسب نہیں؟
انٹرنیٹ پر بلی کو کھیرے یا ککڑی سے خوفزدہ ہوتے دیکھنا مضحکہ خیز لگ سکتا ہے اور آپ کو ہنسی بھی آسکتی ہے لیکن اس کے قسم مذاق کو بلی کے ساتھ کرنا اچھا خیال نہیں ہے۔

آپ کا مذاق بلی کو انتہائی ذہنی تناؤ میں مبتلا کر سکتا ہے جو کہ اس کے رویے میں تبدیلی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
