
ٹام کروز نے “لائف ٹائم اچیومنٹ “کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ہالی ووڈ کے 60 سالہ سپر اسٹار ٹام کروز نے”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” اپنے نام کرلیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز کو “دی پروڈیوسرز گلڈ آف امریکا ایوارڈز” میں”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا ہے۔
ایوارڈز کی تقریب میں مقررین نے بلاک بسٹر فلم “ٹاپ گن: میورک” جیسی زبردست فلم ریلیز کرکے عالمی وبا کورونا سے متاثرہ فلم انڈسٹری کے کاروبار کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ٹام کروز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ٹام کروز نے اپنا “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ جو کچھ کرتے ہیں اسے کرنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے، یہ سب کچھ صرف قسمت سے نہیں ملتا بلکہ آپ کو اپنی قسمت بنانی بھی پڑتی ہے اور میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہاں آپ سب کے لیے ہمیشہ موجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کی سُپر اسٹار ٹام کروز کے ہمراہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
انہوںنے کہاکہ میں اس شعبے اور فن میں اپنا حصّہ ڈالنے اور اس کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا کیونکہ مجھے اس سے محبت ہے”۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News