گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے، شائستہ لودھی
پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ میرے فلمی کیرئیر اور مورننگ شو ہوسٹ کرنے کے باعث لوگوں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا تھا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: شائستہ لودھی کا عدنان صدیقی کو سرپرائز؛ ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ ’ میں کانفرنس میں جا کر بیٹھتی تھی تو لوگ مجھے اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ اُن کو لگتا ہے کہ یہ صبح بیٹھ کے تو بتا رہی ہوتی ہے کہ آپ نے پرانی شرٹ کو نیا کیسے کرنا ہے اور اب ادھر کیا آ گئی ہے پڑھنے کے لیے ‘۔
اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا کہ ’ پہلے تو بہت سارے لوگوں کو یقین بھی نہیں آتا تھا؛ اور کہتے تھے کہ اچھا یہ تو وہ ہیں نا جو میڈیا سے ہیں؛ نام کے ساتھ بس ڈاکٹر لگا لیا ہے ‘۔
شائستہ لودھی نے کہا کہ ’ لوگ کہتے تھے کہ یہ تو بس میک اپ کر کے بیٹھ جاتی ہیں، ان کے پاس کیا علم ہو گا، ایویں شروع کر دیا بس انہوں نے، بغیر پڑھے، بغیر لکھے اور بغیر کچھ جانے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ شائستہ لودھی کا اپنے خاوند کے ساتھ خوبصورت ڈانس
اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا کہ ’ اس سب کے باوجود میں مستقل مزاج رہی اور بس پھر آج وہی لوگ ہیں جو خود میرے پاس آتے ہیں اور مجھ سے مشورے کر رہے ہوتے ہیں ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
