Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلمی کی بالا دستی برقرار، کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست

Now Reading:

زلمی کی بالا دستی برقرار، کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر اپنی بالادستی کو برقرار رکھا۔

کراچی زلمی کی ٹیم 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کے میتھیو ویڈ نے 53 رنز بنائے، ایڈم روسنگٹن 15 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

بین کٹنگ نے 15 رنز بنائے جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی 57 رنز کی ناقابل شکست اننگ بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔

پشاور زلمی کی طرف سے عظمت اللہ عمرزئی اور عامر جمال نے 3،3 وکٹیں لی، جبکہ وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل پشاور زلمی کی اننگ کا آغاز مایوس کن تھا، پہلی ہی گیند پر محمد حارث آؤٹ ہو گئے جبکہ اننگ کی پانچویں گیند پر کپتان بابر اعظم بھی بنا کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کے محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کا اثر دوسرے اوور میں نظر آیا جب انہوں نے صائم ایوب کو ایک رن پر آؤٹ کر دیا۔

Advertisement

دو رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پشاور کنگز مشکلات کا شکار تھی، حسیب اللہ اور ٹام کوہلر کیڈمور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، دونوں کے درمیان 82 رنز کی قیمتی شراکت داری ہوئی۔

پشاور زلمی کے ایمرجنگ کھلاڑی حسیب اللہ خان نے 50 رنز بنائے ، جبکہ رؤمن پاؤل نے 34 گیندوں پر 64 رنز بنائے،

ٹام کوہلر کیڈمور نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے جبکہ عامر جمال 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈز:

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رؤمن پاؤل، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرذئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمان

Advertisement

کراچی کنگز: ایڈم روسنگٹن، میتھیو ویڈ، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، عماد وسیم (کپتان)، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی، عاکف جاوید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر