Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڑک پر رکھے گملے چوری کرنا آدمی کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

سڑک پر رکھے گملے چوری کرنا آدمی کو مہنگا پڑگیا

سڑک پر رکھے گملے چوری کرنا آدمی کو مہنگا پڑگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گڑگاؤں پولیس نے بدھ کے روز شہر کے شنکر چوک سے پھولوں کے گملے چوری کرنے کے الزام میں 50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے گروگرام کے گاندھی نگر کے رہنے والے 50 سالہ پراپرٹی ڈیلر من موہن کو میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں رکھے پھولوں کے گملے چُرانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

مذکورہ پھولوں کے گملے بھارت میں ہونے والے جی ٹونٹی کانفرنس کی تیاریوں کے انتظامات کیلئے منگوائے گئے تھے، ملزم من موہن کے قبضے سے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی اور گملے برآمد کر لیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوسکی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد پھولوں کے گملے چراکر گاڑی میں رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو گھوڑے پر بیٹھنا مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گزشتہ رات اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم پولیس اس کے ساتھی کی تلاش میں ہے۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی ملزم منموہن کی بیوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ من موہن اور اس کا ساتھی دہلی سے گروگرام واپس آ رہے تھے کہ پھولوں کے گملوں کو دیکھ کر انہوں نے اپنی کار روکی اور گملے چرا کر موقع سے فرار ہو گئے۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ گملے اٹھانے کی ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہو رہی ہے، ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان موٹر سائیکل سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر