Advertisement
Advertisement
Advertisement

قلندرز کا دھمال، گلیڈی ایٹرز 17 رنز کی شکست سے بے حال

Now Reading:

قلندرز کا دھمال، گلیڈی ایٹرز 17 رنز کی شکست سے بے حال

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 148 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 131 رنز ہی بنا سکی۔

کوئٹہ ول اسمیڈ نے 32، یاسر خان 14، مارٹن گپٹل 15، سرفراز احمد 27 اور اوڈین اسمتھ نے 11 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1631349853828546562

Advertisement

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ میں ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی شاندار نپی تلی بولنگ کے باعث قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

لاہور قلندرز کے 7 کھلاڑی صرف 50 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے، عبداللہ شفیق کے 15 رنز اور شاہین شاہ کے 16 رنز نمایاں تھے۔

لیگ اسپنر راشد خان اور سکندر رضا نے ڈوبتی کشتی کی باگ دوڑ سنبھالی اور ٹیم کے اسکور کو 119 کے مجموعے تک پہنچایا، راشد خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا نے شاندار اور ناقابل شکست 71 رنز کی اننگ کھیل کر لاہور قلندرز کے اسکور کو قابل عزت مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوین الحق اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،

https://twitter.com/thePSLt20/status/1631307050331389952

اسکواڈز:

لاہور قلندرز: مرزا بیگ، فخر زمان، سام بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: یاسر خان، مارٹن گپٹل، ول اسمیڈ، محمد حفیظ، سرفراز احمد(کپتان)، افتخار احمد، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، نسیم شاہ، نوین الحق، امید آصف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر