Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیس ایکس کا راکٹ چار خلاء بازوں کو لے کر روانہ

Now Reading:

اسپیس ایکس کا راکٹ چار خلاء بازوں کو لے کر روانہ

ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ چار خلاء بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کا ایک راکٹ آج چار خلاء بازوں کو لے کر روانہ ہوا جس میں عرب دنیا کا پہلا شخص بھی شامل ہے۔

ایلون مسک کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ میں بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر جانے والے خلاء باز چند ماہ تک اسٹیشن پر قیام کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : اسپیس ایکس نے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

اسپیس ایکس کا ’فالکن‘ نامی راکٹ آج رات کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا، لوگوں نے کیپ کیناویرل کے مشرقی ساحل کی طرف آسمان پر راکٹ کو جاتے ہوئے دیکھا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خلاء میں زمین سے 420 کلومیٹر کے فاصلے پر گردش کرتا ہے، توقع ہے کہ راکٹ 25 گھنٹوں کی مسافت کے بعد خلائی اسٹیشن پہنچ جائے گا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے خلاء بازوں میں متحدہ عرب امارات کے سلطان النیادی بھی شامل ہیں، جسے یو اے ای کے تقریباً 80 افراد نے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوتے دیکھا، توقع ہے کہ سلطان النیادی 6 ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں قیام کریں گے۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات کے پہلے شخص کے خلاء میں جانے کے اس تاریخی موقع کو دبئی کے اسکولوں، دفاتر اور مختلف مقامات کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیر کے روز اس راکٹ کی پہلی کوشش انجن کے اگنیشن سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آخری لمحات میں روک دی گئی تھی۔

چاروں خلاء باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکی، روسی اور جاپانی عملے کی جگہ لیں گے جو گزشتہ سال اکتوبر سے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر