Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندر میں ڈوبے آئل ٹینکر کی تلاش جاری، تیل رسنے سے سمندری حیات کو خطرہ

Now Reading:

سمندر میں ڈوبے آئل ٹینکر کی تلاش جاری، تیل رسنے سے سمندری حیات کو خطرہ

فلپائن کا ایک آئل ٹینکر جو سمندر میں ڈوب گیا تھا کی تلاش جاری ہے، آئل ٹینکر سے رسنے والے تیل سے سمندری حیات کو خطرہ لاحق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلپائن کا ’پرنسسز ایمپریس‘ نامی آئل ٹینکر خرابی کے باعث سمندر میں ڈوب گیا، اس ٹینکر پر تقریباً 8 لاکھ لیٹر تیل لدا ہوا تھا۔

فلپائن کے حکام نے صنعتی ایندھن سے لدھے اس ٹینکر کی تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ٹینکر سے رسنے والے تیل کی وجہ سے مرجان اور سمندری حیات سے مالا مال سمندر کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : فلپائن میں 2 طیارے گر کر تباہ، فضائیہ کے 2 پائلٹ ہلاک

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’پرنسسز ایمپریس‘ نامی آئل ٹینکر منگل کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے باتان صوبے جا رہا تھا کہ راستے میں انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ نے ابتدائی طور پر اطلاع دی تھی کہ سمندر میں دیکھا جانے والا رسا ہوا تیل صنعتی تیل کے بجائے تباہ شدہ جہاز کے انجنوں کا ڈیزل ایندھن تھا۔

لیکن کوسٹ گارڈ نے جمعرات کو کہا کہ پانی کے نمونوں کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ صنعتی تیل اورینٹل مینڈورو صوبے سے سمندر میں نظر آیا ہے۔

Advertisement

کوسٹ گارڈ نے پہلے کہا تھا کہ بدھ تک یہ پھیلاؤ سمندر میں 24 مربع کلومیٹر تک پھیل چکا تھا، اور یہ معلوم نہیں کہ کتنا ڈیزل ایندھن ہے اور صنعتی ایندھن کے تیل کا کارگو کتنا پانی میں ہے۔

Advertisement

مقامی نیوز سائٹ کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ترجمان ریئر ایڈمرل آرمنڈ بالیلو نے کہا کہ ڈوبنے والے آئل ٹینکر کی فٹنس پر سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

ریئر ایڈمرل آرمنڈ بالیلو نے مزید کہا کہ آئل ٹینکر کی تلاش جاری ہے اور ہماری پہلی ترجیح جلد از جلد آئل ٹینکر سے رسنے والے تیل کو روکنا ہے تاکہ سمندری حیات کو بچایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر