
ملک بھر میں آٹا ایک بار پھر مہنگا
شہر قائد میں آٹے کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی مارکیٹوں میں فلارز ملز کا تیار کیا ہوا آٹا غائب ہونا شروع ہو گیا۔
چکی کا آٹا 150 روپے فی کلو تک ہو گیا۔
فلارز ملز کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہو گئی، سندھ حکومت محکمہ خوراک فلارز ملز کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
فلارز ملز نے سرکاری نرخ 105 روپے پر آٹا فروخت کرنے سے انکار کردیا آٹا 130 روپے میں فروخت کری گے ۔۔فلارز ملز”
فلارز ملز کا کہنا ہے کہ ہم نے سرکاری نرخ 105 روپے پر آٹا فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے، آٹا 130 روپے میں فروخت کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سرکاری گندم کی مارکیٹ میں غیر قانونی فروخت اور مہنگا آٹا کرنے پر 6 فلارز ملز کو بند کر دیا تھا۔
فلارز ملز نے بند کی گئی مل کو کھولنے اور آٹا 130 روپے میں فروخت کرنے کے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے سرکاری گندم غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والی اور مہنگا آٹا فروخت کرنے ملوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News