
بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کا پاکستان سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارت میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں معروف مصنف چیتن بھگت نے سوال کیا کہ پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں، کیا آپ کو دورہ پاکستان کے دوران وہاں یہ چیز محسوس ہوئی؟
سوال کے جواب میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ’ نہیں بالکل نہیں، بھارت میں ہمیں سڑکوں پر غربت نظر آتی ہے لیکن لاہور میں ایسا کچھ نہیں دکھائی دیا، ایسا لگتا کہ وہاں غربت چھپائی جاتی ہے ‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف بیان دینے پر شوبز شخصیات جاوید اختر پر پھٹ پڑیں
انہوں نے کہا کہ ’ میں 3 بار لاہور گیا پر وہاں کبھی غریبوں کے گھر دکھائی نہیں دیے، نہ سڑکوں پر کوئی غریب نظر آیا، حیرت کی بات ہے کہ انہوں نے اس سب کا کیسے انتظام کیا ہوا ہے ‘۔
گفتگو کے دوران چیتن بھگت نے جاوید اختر سے کہا کہ ’ پاکستان میں آپ کو اسپیشل گلیوں سے لے جاتے ہوں گے جہاں غربت نہ دکھائی دے ‘۔
چیتن بھگت کی اس بات پر جاوید اختر نے پلٹ کر جواب دیا کہ ’ آپ ممبئی میں کسی بھی سڑک پر جائیں آپ کو کہیں نہ کہیں غربت نظر آجائے گی، ہمارے یہاں اچھا بھی سامنے ہے اور برا بھی مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہے، وہاں یہ چیز نظر نہیں آتی ‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول کے دوران بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگارجاوید اختر نے پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News