
مڈل ایسٹ یوتھ سمٹ 2023 اپنی نوعیت کا پہلا سربراہی اجلاس ہے جو 28 فروری تا 4 مارچ کو مقدس شہر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا۔
مڈل ایسٹ یوتھ سمٹ نے مسلم دنیا کو درپیش عصری مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے دنیا بھر سے نوجوان مسلم رہنماؤں کو مدعو کیا۔ سمٹ میں انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، ماریشس، پاکستان، ملائیشیا، ازبکستان، برونائی، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کے مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں سی ای او “زیکاب” اور ڈی جی “دی ہیومن سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ” رفیق احمد قریشی نے سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
شرکاء نے مسلم دنیا کو درپیش معاشی، ماحولیاتی، تعلیمی، صحت، قدرتی آفات اور انسانی سلامتی کے مسائل پر غور کیا۔
سربراہی اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم جدہ میں جمہوریہ انڈونیشیا کے مستقل مندوب ایکو ہارتونو نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے کردار پر زور دیا۔
سربراہی اجلاس کی کارروائی کے دوران زیکاب اور (وائے بی بی) کے درمیان مستقبل کے بامقصد تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
اس پس منظر میں رفیق احمد قریشی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقتصادی ترقی، اور معاشی مضبوطی ہی مسلم ممالک کے درمیان بہت سے مسائل کا حل ہے، اور ہمیں مسلمان نوجوانوں کو عالمی رابطوں اور سرحدوں کی تفریق سے بالا تر سوچ اور تعاون کو پروان چڑھانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
رفیق احمد قریشی نے او آئی سی کے مستقل نمائندے کو زیکاب کی طرف سے سووینئر پیش کیا اور ان سے بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ وصول کیا اور دونوں نے آنے والے وقتوں میں مل کر کام کرنے کا عہد بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News