Advertisement
Advertisement
Advertisement

زکوٰۃ کے پیسے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے، گورنر پنجاب

Now Reading:

زکوٰۃ کے پیسے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ زکوٰۃ کے پیسے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نگران صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ملاقات کی جس کے دوران گورنر پنجاب نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ قرآن کریم کی اسکولوں میں تعلیم جو مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں قانون پاس کیا گیا تھا اس پر تاحال پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

گورنر پنجاب نے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ جلد از جلد اس کام کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ زکوٰۃ کے پیسے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں خاص طور پر وہ علاقے جہاں غربت زیادہ ہے وہاں زکوۃ حق داروں تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔

سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ درباروں کی تزئین و آرائش بالخصوص سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، تمام مسالک کے علماء سے مشاورت کے ساتھ معاشرے میں برداشت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جلد ایک کانفرنس منعقد کرنے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر