
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 10 مارچ کو دھرنا دیں گے اور اپنا حق لے کر اٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 3 دن سے الیکشن کمیشن کو مطلع کر رہے ہیں کہ پی پی کے آراو، ڈی آراو جعلسازی کررہے ہیں۔
تین دن سے الیکشن کمیشن کومطلع کررہے ہیں کہ PPکے آراو، ڈی آراو جعلسازی کررہے ہیں،ری کاؤنٹنگ میں جماعت اسلامی کے ووٹ ضائع کررہے ہیں،قانون، ضابطوں کی دھجیاں اڑارہے ہیں لیکن افسوسECPنے نوٹس نہیں لیااور پی پی کوکھل کردھاندلی کرنے دی
اب 10 مارچ کو دھرنادیں گےAdvertisement
انشاءاللہ حق لے کراٹھیں گے pic.twitter.com/s6NeGwEs0b— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) March 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ری کاؤنٹنگ میں جماعت اسلامی کے ووٹ ضائع کررہے ہیں اور قانون، ضابطوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں لیکن افسوس الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا اور پی پی کو کھل کر دھاندلی کرنے دی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم اپنے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مزید کہا کہ اب 10 مارچ کو ہم دھرنا دیں گے اور انشاءاللہ حق لے کر اٹھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News