Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی حکم کے فوری بعد عمران خان کو گرفتار کرلیں گے، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

عدالتی حکم کے فوری بعد عمران خان کو گرفتار کرلیں گے، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

عدالتی حکم کے فوری بعد عمران خان کو گرفتار کرلیں گے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے فوری بعد عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے  فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی کی تقریب کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں، حکومت نے گرفتاری کا فیصلہ کرلیا تو کچھ مشکل نہیں۔

عمران خان عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے بہانے کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری عدالتی احکامات کے مطابق ہونی چاہیے، عدالتی حکم کے فوری بعد عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چند روز قبل ہائی کورٹ پیشی پر گرفتار کیا جاسکتا تھا، توشہ خانہ کی فرد جرم لگنے کے ڈر سے چور بھاگا ہوا ہے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  عمران خان پر کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہوا، عمران خان عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے بہانے کررہے ہیں۔

ن لیگ انتخابات کیلئے تیار ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ انتخابات کیلئے تیار ہے، انتخابات ملک اور قوم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں، عمران خان کی ضد پوری کرنے کیلئےانتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن، عدالتوں اور دیگر اداروں نے الیکشن کو دیکھنا ہے، الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس کے نتائج تمام جماعتیں تسلیم کریں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی

دوسری جانب اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔

 ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچی ہے۔

زمان پارک پہنچنے والی پولیس ٹیم کے اہلکار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران خان کو بتانے آئے ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائیں، اگر عمران خان عدالت حاضر نہیں ہوں گے تو اگلہ مرحلہ گرفتاری ہوگا۔

Advertisement

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ ہم گرفتاری کے لیے نہیں صرف نوٹس دینے آئے ہیں، پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے آئے ہیں۔

پس منظر

واضح رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

جج ظفر اقبال نے عمران خان کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا تھا تاہم عمران خان پر 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے سیشن عدالت میں کمپلینٹ دائر کر رکھی ہے جبکہ عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کو سیشن عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔

Advertisement

عمران خان نے ٹرائل کورٹ کو اسلام آباد کچہری سے جوڈیشنل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی اور عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو اسلام آباد کچہری میں ہی پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عمران خان 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے لیکن کچہری نہ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر