Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹر سائیکل خریدنے کے شوقین افراد کے لئے انتہائی بُری خبر

Now Reading:

موٹر سائیکل خریدنے کے شوقین افراد کے لئے انتہائی بُری خبر

موٹرسائیکل خریدنے کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بُری خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگے خام مال کی وجہ سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے اعلان کے مطابق ہونڈا سی ڈی-70، سی ڈی-70 ڈریم، پرائڈر، سی جی 125 ایس، سی بی 125 ایف، سی بی 150 ایف، سی بی 150 ایف (سلور) کی نئی قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 44 ہزار 900، ایک لاکھ 55 ہزار 500، ایک لاکھ 90 ہزار 500، 2 لاکھ 14 ہزار 900، 2 لاکھ 55 ہزار 900، 3 لاکھ 50 ہزار 900، 4 لاکھ 43 ہزار 900، 4 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوں گی، جو 7 ہزار سے 25 ہزار اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

این جے آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 70 سی سے 200 سی سی تک موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 6 ہزار ایک سو روپے سے 7 ہزار روپے تک بڑھائی ہیں، جس کا اطلاق 8 مارچ سے ہوگا۔

موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 7 مارچ سے 70 سے 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 6 ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا۔

Advertisement

موٹرسائیکل اور رکشہ بنانے والے ادارے روڈ پرنس نے 70 سی سی سے 150 سی سی تک موٹرسائیکل کی قیمتیں 5 ہزار سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دیں، جو 7 مارچ سے نافذ العمل ہوں گی۔

راضی موٹر انڈسٹریز نے ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر