Advertisement
Advertisement
Advertisement

امتحانات کے دنوں میں بچوں کو ذہنی دباؤ سے کیسے نکالیں؟

Now Reading:

امتحانات کے دنوں میں بچوں کو ذہنی دباؤ سے کیسے نکالیں؟
امتحانات کے

امتحانات کے دنوں میں بچوں کو ذہنی دباؤ سے کیسے نکالیں؟

آج کل ہر دوسرے اسٹوڈنٹ کو ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا ہے جن کا تعلق امتحانات سے ہے۔

والدین کو چاہییے کہ امتحان کے دنوں میں اپنے بچوں کی عادات اور ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر خاص نظر رکھیں، کہ کہیں آپ کا بچہ امتحانات کی وجہ سے دباؤ کا شکار تو نہیں؟

سر اور پیٹ میں درد،  نیند نہ آنا، قبض اور بھوک ختم ہو جانا یہ بھی امتحانی دباؤ کی علامات میں سے ایک ہیں۔

اگر آپ کو اپنے بچے میں امتحانات کے دنوں میں یہ تمام علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اپنے بچے سے بات کیجیے اور اسے اعتماد دیں کہ اس کی تیاری بھرپور ہے تاکہ اس کی سوچ منفی نہ ہو۔

ماہرین  امتحانات کے دوران کسی بھی طالب علم کو ڈپریشن پر قابو پانے کے لیے جن مفید تجاویز پر عمل کرنے پر زور دیتے ہیں، وہ یہ ہیں۔

Advertisement

مکمل نیند

امتحان کے دنوں میں ساری ساری رات پڑھنا نقصان کا باعث بنتا ہے۔

والدین کو چاہیے کہ وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کا بچہ رات میں چھ سے سات گھنٹے ضرور سوئے، مکمل نیند لینے سے بچوں میں سوچنے کہ صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

جسمانی طور پر فعال

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ امتحان اچھے طریقے سے دے تو یہ بات بہت اہم ہے کہ جسمانی طور پر فٹ ہو۔

Advertisement

بچوں کی روٹین میں اگر ایسے کھیل شامل ہوں جس میں بھاگ دوڑ، تیراکی وغیرہ شامل ہو تو آپ کا بچہ کبھی بھی ڈپریشن یا دباؤ محسوس نہیں کرے گا بلکہ امتحان میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

بات چیت کریں

 امتحان کے دوران اپنی ذات کو صرف ایک کمرے کی حدود میں قید نہ کریں بلکہ دوران مطالعہ ہر ایک گھنٹے بعد تھوڑا سا وقفہ لے لیں۔

انسان کے لیے اپنے خیالات اور جذبات کو کسی دوسرے انسان سے شیئر کرنا اس کی ضروریات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امتحان کا تناؤ کم کرنے کے لیے ماہرین کے ان غذائی مشوروں پر عمل کریں

Advertisement

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دوستوں، گھر کے دیگر افراد یا پڑوسیوں سے بات چیت کریں مثلاً آپ کو ایسے افراد کی ضرورت ہے، جو امتحانات کے دوران آپ کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو جس مضمون کا آپ مطالعہ کر رہے ہیں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈسکس کریں، اس سے آپ ہی کو فائدہ ہوگا۔

اپنے ہدف کا تعین کریں

اگر آپ کے امتحان میں ایک ماہ، ایک ہفتہ یا چاہے جتنا بھی وقت ہے، تو اس سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ کتنے وقت میں آپ کو کتنا مضمون یاد کرنا ہے۔

اگر آپ اپنے اہداف کا تعین کریں گے، اسے مخصوص وقت میں پورا کرنے کو ترجیح دیں گے تو امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر