Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ، رمضان پیکج تیار

Now Reading:

وزیراعظم کا غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ، رمضان پیکج تیار
وزیراعظم

وزیراعظم کا غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ، رمضان پیکج تیار

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا۔

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پرھیں: رمضان سے پہلے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک نیا طوفان

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکریٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکریٹری فوڈ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے۔

عوام نے ملک میں جاری مہنگائی کا ذمہ دار کس حکومت کو ٹھہرایا؟

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے میں عوام سے موجودہ سیاسی و معاشی بحران اور سیاسی قائدین کے بارے میں رائے لی گئی جس میں عوام نے غیر جانبداری سے اپنی آراء کا اظہار کیا اور موجودہ حالات کی ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے۔

Advertisement

سروے میں عوام سے موجودہ مہنگائی کی لہر کی ذمہ دار حکومت سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ موجودہ مہنگائی کی بدترین لہر کی اصل ذمہ دار حکومت کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں 62 فیصد لوگوں نے پی ڈی ایم اور ن لیگ کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ 38 فیصد لوگوں نے اس مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو بنایا۔

 مزید پڑھیں: مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ جانیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر