Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب سے بڑا چیلنج سیلاب متاثرین کی آبادکاری کا ہے، گورنرسندھ

Now Reading:

سب سے بڑا چیلنج سیلاب متاثرین کی آبادکاری کا ہے، گورنرسندھ
کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پی ایم ایس پروبیشنر آف سول سروس پروگرام کے 40 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے، اسے پوری لگن، محنت اور دیانت سے سرانجام دیں، آپ اپنی اپنی حیثیت میں صاحب اختیار ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ہر صاحب اختیار سے حساب لے گا، اختیار کا درست استعمال مسائل حل کرنے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بے تحاشہ مسائل کا شکار ہے، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے لے کر روزمرہ کے مسائل حل تک عوام ہر جگہ پریشان ہیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مہنگائی کی وجہ ایک بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا افسر اپنے ماتحت افراد سے زیادہ بہتر کام لے سکتا ہے، اپنی ٹیم کی تیاری آپ کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے، عوام کی خدمت کا جذبہ سارے مسائل پر غالب آجایا کرتا ہے، اس نیک مشن میں رکاوٹیں بھی اس کے سامنے ریت کی دیوار کی مانند ہوا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے، کامران خان ٹیسوری

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت صوبہ میں سیلاب سے بہت زیادہ تباہی مچی ہوئی ہے اور سب سے بڑا چیلنج متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو اپنے اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران سے بڑی توقعات ہوتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب عوام کے لئے مسیحا کا روپ ضرور دھاریں گے۔

اس موقع پر سیکریٹری ٹریننگ اینڈ مانیٹرنگ ایس اینڈ جی ڈی رفیق مصطفی شیخ نے گورنرسندھ کو بریفنگ بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر