Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

Now Reading:

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردی

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور: پولیس نے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شبقدر پولیس اور حساس اداروں نے پشاور میں بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہیند گرینڈ اور ماٹر گولے برآمد ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ 10 کلو بارود، 93فٹ پرائما کارڈ، 2 عدد آر پی جی7 گولے، 6 فٹ سیفٹی فیوز، 3عدد ڈیٹونیٹر، 3 عدد ریسیور اور 3عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق صوبے کےمختلف اضلاع اور کالعدم تنظیم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر، سی ٹی ڈی نے کارروائیاں تیز کردیں

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کے دوران مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے تھے۔

 کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کیے  گئے تھے۔

حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جن کی شناخت ٹی ٹی پی احمد اللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان ، امان اللہ کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تاہم دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران رواں ہفتے 423 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر