Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی اراکین کانگریس کی نئی دہلی میں مسلمانوں کےخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت

Now Reading:

امریکی اراکین کانگریس کی نئی دہلی میں مسلمانوں کےخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت
امریکی اراکین کانگریس کی نئی دہلی میں مسلمانوں کےخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کی امریکی اراکین کانگریس  نے شدید الفاظ   میں  مذمت کی ہے۔

           خیال رہے کہ  گزشتہ چند روز کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں کم سے کم 20  افراد کی ہلاکت پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی خاتون رکن کانگریس  پرامیلا جیاپال  نےکہا کہ بھارت میں مذہبی عدم برداشت کا بڑھنا انتہائی خطرناک ہے۔

 رکن کانگریس Alan Lowenthal نے کہا کہ ہمیں بھارت میں انسانی حقوق کے حوالے سے لاحق خطرات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اورسینیٹر ایلزبتھ وارن  نے کہا کہ پرامن مظاہرین کےخلاف تشدد ناقابل قبول ہے۔

 رکن کانگریس راشدہ طالب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ہم دہلی میں مسلمانوں کےخلاف فرقہ ورانہ فسادات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

Advertisement

 بین الاقوامی مذہبی آزادیوں کے بارے میں امریکی کمیشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ نئی دہلی میں ہجوم کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد حملے خطرے کا باعث ہیں۔

انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ بلوائیوں پر قابو پائے اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر