Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنرخیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

Now Reading:

گورنرخیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
انتخابات

گورنرخیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام گورنر سے صوبے میں انتخابات کی تاریخ نہ لے سکے، الیکشن کمیشن حکام مایوس واپس لوٹے۔

الیکشن کمیشن حکام نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کے پابند ہیں، آج انتخابات کی تاریخ دیں سپریم کورٹ کا حکم ہے، امن و امان برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے آپ الیکشن کی تاریخ دیں۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں حالات خراب ہے، قتل وغارت اور حملے ہورہے ہیں، موجودہ حالات میں امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا، سیاسی جماعتیں کس طرح انتخابی مہم چلائیں گی۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ووٹرز کو بھی مسلہ ہوسکتا ہے، الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے آنے والے ضم اضلاع کے عمائدین نے بھی امن و امان کی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا۔ انتخابات میں کون ڈیوٹی دے گا ووٹرز کو بھی مسلہ ہوسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو بھی مسائل پیش آسکتے ہیں۔

Advertisement

گورنر غلام علی نے مزید کہا کہ بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، سوات اور قبائلی اضلاع میں بھی امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، متعلقہ اداروں سے بھی انتخابات سے متعلق بات چیت ضروری ہے۔

اعلامیہ جاری

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے اعلامیے میں بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم نے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی، جس کا مقصد خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹیم کو مشاورت کے حوالے سے مکمل اختیارات دیے گئے، الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کا مقصد 90 روز یا کم سے کم وقت میں انتخابات کروانا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں بتایا کہ گورنر نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن حکام کے ساتھ حتمی مشاورت کریں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ وہ صرف الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کیلئے آئے ہیں۔

Advertisement

اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، الیکشن کمیشن جلد متعلقہ اداروں سے ملاقات کر کے امن و امان اور الیکشن انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں الیکشن کمیشن کی نامزد کردہ ٹیم میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدخان، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال حسین اور ڈائریکٹرجنرل لاء ارشد خان شامل تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں گورنرسیکریٹریٹ سے پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمودحسن، ایڈیشنل سیکریٹری برائے گورنر سیف الاسلام بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر