سائنسی ایجادات نے جہاں انسانی زندگی کو سہل بنادیا ہے وہیں اس کے کچھ ایسے نقصانات بھی سامنے ہیں جو دنیا کے سامنے ایک چیلنج بن گئے ہیں، انہی میں موبائل فون بھی شامل ہیں۔
موبائل فون کو پہلے رابطہ کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاتا تھا اور یہ بات سو فیصد درست بھی لیکن اس کے بعد اس میں دیئے جانے والے نت نئے فیچرز نے اسے رابطہ کے ساتھ اسے متحرک تصویری مشین بنادیا ہے جس میں بڑوں کے ساتھ بچوں کے لئے بھی دلچسپی کا مواد موجود ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بچے اس پر سارا دن گزارتے ہیں اور کچھ گھرانوں میں بچے موبائل کو اتنی کثرت سے دیکھتے ہیں یہ ان کے لئے کسی نشہ کی طرح بن گیا ہے۔
موبائل کا زیادہ استعمال جہاں بچوں کی بینائی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے وہی بچے جسمانی سر گرمی نہ ہونے کی بناپر موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچوں کو موبائل فون پر نامناسب مواد سے بچانے کے یہ طریقے جانیں
تاہم بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کیلئے یہ 9 طریقے ضرور آزمائیں۔
مثال قائم کریں
والدین جتنا زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں وہ اسی طرح بچوں کی نشوونما پر توجہ نہیں دے سکتے۔
بچے کو دنیا سے زیادہ باخبر رہنے کے لیے آپ کو معاشرے میں انہیں مختلف مواقع دینا ہوں گے۔
آؤٹ ڈور گیمز پلان کریں، بچوں کو نئی صلاحیتیں اور ہنر سکھائیں، مثال کے طور پر بائیکنگ، تیراکی، کیمپنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ جیسی سرگرمیاں بہت فائدہ مند رہیں گی۔
گھر سے باہر وقت گزاریں
بچوں کو قدرتی مناظر دکھائیں، روزانہ یا ہفتے میں ایک بار اپنے ہمسائے میں ضرور لے کر جائیں یا کسی پارک چلے جائیں، اگر ہائکنگ کرسکتے ہیں تو بہترین ہے، اس سے بچے کا دماغ پُرسکون رہے گا۔
پڑھنے کی عادت ڈالیں
بچوں کو دنیا جہاں کی کتابیں اٹھا کر نہ دیں بلکہ تقریری مہارتوں پر مبنی، منطقی سوچ کے حوالے سے کتابیں مؤثر ثابت رہیں گی اور جب موقع ملے تو بچوں کو مزاحیہ کتابیں بھی پڑھ کر سنائیں۔
کھیلوں کی ترغیب دیں
بچے اگر کھیلیں گے تو ان کی دماغی نشوونما میں اضافہ ہوگا، کوشش کریں بچوں کو پارک میں لے جائیں یا وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکیں تاکہ بچوں کے درمیان اچھے تعلقات بن سکیں۔
روڈ ٹِرپ پر جانے کا پلان بنائیں
کہیں گھومنے کا پلان بنائیں تو اپنے بچوں کی رائے لینا ہر گز مت بھولیں، اس طرح بچے موبائل فون سے دور رہیں گے اور فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔
گھر کے کام میں مدد
ایک کاغذ پر گھر کے کاموں کی فہرست بنائیں اور اپنے بچے کے ہاتھ میں تھمائیں اور انہیں فہرست میں موجود تمام کام کرنے کا کہیں۔
مثال کے طور پر بستر ٹھیک کرنا، کمرے کی چیزیں اپنی جگہ پر رکھنا وغیرہ، اس طرح آپ اپنا بھی وقت بچا سکیں گے اور بچے کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا۔
تمام موبائل فون بچوں کے کمروں سے باہر رکھیں
موبائل فون بچوں کے کمروں سے باہر رکھیں، رات کی نیند بچوں کی دماغی اور جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
تحقیق کے مطابق رات کو سونے کے دوران موبائل فون قریب ہونے سے آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے۔
موبائل فون استعمال کرنے کا وقت تعین کریں
موبائل فون کے استعمال کا بہترین وقت دوپہر ہے، اس وقت سورج سب سے زیادہ گرم ہوتا ہے اور بچے پہلے ہی تھک چکے ہوتے ہیں، بچوں کے موبائل استعمال کرنے کا دورانیہ صرف 30 منٹ یا ایک گھنٹے کا ہدف رکھیں، سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے تمام الیکٹرونکس آلات چھپانا یاد رکھیں۔
آرام کریں
اگر آپ ہمیشہ مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ کچھ وقت آرام کرنے کا بھی رکھیں، بوریت کا وقت تخلیقی عمل متحرک کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے اپنے کیلنڈر پر آرام کرنے کا وقت چھوڑنے سے نہ گھبرائیں، اپنے بچوں سے بات کریں کہ کس وقت مصروف نہیں ہوتے، انہیں اس وقت خود سوچنے اور سمجھنے کی عادت ڈلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون آپ کو کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
