Advertisement
Advertisement
Advertisement

قلعہ سیف اللہ میں سیلاب کے بعد ہونیوالے نقصانات سے متعلق کیس کی سماعت

Now Reading:

قلعہ سیف اللہ میں سیلاب کے بعد ہونیوالے نقصانات سے متعلق کیس کی سماعت
قلعہ سیف اللہ

قلعہ سیف اللہ

بلوچستان ہائی کورٹ میں قلعہ سیف اللہ کی تحصل کژہ میرزی میں سیلاب کے بعد ہونیوالے نقصانات سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی۔

جسٹس جناب نعیم اختر افغان  اورجسٹس جناب محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے بتاریخ راحب خان بلیدی ممبر آف جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  بنام گورنمنٹ آف بلوچستان  کیس کی سنوائی ہوئی۔

جس میں عبدالرحیم کاکڑ گاجزی ایڈوکیٹ اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل واجہ ظہور اور نمائندہ چیئرمین ڈزاسٹر ٹیکنیکل کمیٹی،  ڈاکٹر یوسف ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر تاج محمد ڈی ایچ او قلعہ سیف اللہ پیش ہوئے اور پروگریس رپورٹ انکوائری رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کورٹ کو پروگریس رپورٹ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ چیئرمین ڈزاسٹر ٹیکنیکل کمیٹی  ڈاکٹر یوسف ڈی جی ہیلتھ بلوچستان  کی ہدایت پر میں  نےBHU کلی حاجی عبدالخالق کژہ میرزی قلعہ سیف اللہ  کو ایمرجنسی  بنیاد پر فعال کیا اور  Muslim Hands تنظیم کوہدایت دی کہ مذکورہ BHU کے علاقے میں OPDمیل کے لیے MBBS ڈاکٹرز اور فیمیل OPD کے لے MBBS فیمیل ڈاکٹرز اور L.H.V  تعنیات کر دئیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی غذاہی کمی کیلئے نیوٹریشن سینٹر قائم کیے اور  OTP اسٹاف تعنیات کیا گیا انہوں نے BHU کلی عبدالخالق کژہ میرزی کو بھی فعال کیا۔  مذکورہ BHU  میں عارضی بنیاد پر UNHCR کی جانب سے  Shelter بھی فراہم کیا اورفری میڈیکل کیمپس کابھی  انعقاد کیا گیا.

Advertisement

آج عدالت عالیہ میں نمائندہ چیئرمین ٹیکنیکل ڈزاسٹر کمیٹی  ڈاکٹر  محمد یوسف ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے  ڈاکٹر تاج ڈی ایچ او قلعہ سیف اللہ انکوائری  رپورٹ کے مطابق علاقہ کژہ میرزی BHU کلی حاجی عبدالخالق قلعہ سیف اللہ میں ٹیکنیکل پوسٹ ویکسینٹر  ایل ایچ وی ایم ٹی اور دائی کی آسامی خالی ہے ، علاقہ میں بیماریاں پھیلی  ہوئی ہیں انکے تدارک کیلئے  ادویات , ویکسینیشن کی ضرورت  ہے .

 لیبر روم کی سہولت میسر نہیں ہے ماں اور بچوں کی نگہداشت کیلئے غذائی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے چیف جسٹس بلوچستان جسٹس جناب نعیم اختر افغان نے آج نماِنندہ  چیئرمین ٹیکنیکل ڈزاسٹر کمیٹی , ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر تاج  محمد ڈی ایچ قلعہ سیف اللہ کی جانب سے  پروگریس رپورٹ کو سراہااور مذکورہ علاقے میں اپنی ایکٹوٹیز کو جاری رکھنے کا کہا عبدالرحیم کاکڑ(گاجزی) نے کورٹ کو بتایا کہ علاقے کے پل کو سیلاب کا پانی بہا کر لےگیا۔ جس پر کورٹ نے DC قلعہ سیف اللہ کو نوٹس جاری کیا اور رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر