Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمودقریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کی شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت

Now Reading:

شاہ محمودقریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کی شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت
شعیب شیخ

شاہ محمودقریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کی شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت

شاہ محمودقریشی، اسد قیصر، شہباز گل، علی زیدی اورشیخ رشید سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بول نیوز کےکوچیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی میں میڈیا کا اہم کردارہوتا ہے۔ حکومت آزادی اظہاررائے پرپابندی لگا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بدمعاشوں نےشعیب شیخ کوگرفتارکرلیا ہے، الیکشن کروانےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ میاں صاحب بزدل ہیں، ان سےبہادری لینےکی ضرورت نہیں۔

بول نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ امریکا نے بھی کہا آئی ایم ایف کےمعاملات خودطےکریں، عالمی ممالک بھی انہیں منہ نہیں لگارہے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا کو چیئرمین بول نیوز شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم

اس سے قبل تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صحافیوں کو ملک سے بھگا کر خوف وہراس پھیلایا، اس مری ہوئی حکومت کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں، دباؤ کے باوجود بول نے آزاد صحافت پرسمجھوتا نہیں کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ملک بھر کے وکلا کو کال دیتا ہوں کہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، قانون کی حکمرانی کے لیے اب وکلا کو بھی کھڑا ہونا ہوگا، عوام ان کی بلٹ کا مقابلہ الیکشن میں بیلٹ سے کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آج وہ دور نہیں کہ آپ پردے کے پیچھے چھپ کرظلم کر لیں گے، عوام جانتے ہیں کہ وہ کون تھا، یہ بھی پتا ہے کہ آج کون ہے، گرفتاریوں کا مقصد خوف وہراس پھیلانا ہے، یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

فرخ حیب نے کہا کہ شعیب شیخ حق اور سچ دکھانے کی وجہ سے پابند سلاسل ہوئے ہیں، آج عوام کی نظر میں شعیب شیخ کی قدروقیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر