Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ایسی پارٹی پر لعنت بھیجتے ہیں جو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کرے، ارسلان تاج

Now Reading:

ہم ایسی پارٹی پر لعنت بھیجتے ہیں جو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کرے، ارسلان تاج
ارسلان تاج

ہم ایسی پارٹی پر لعنت بھیجتے ہیں جو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کرے، ارسلان تاج

پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج نے کہا ہے کہ ہم ایسی پارٹی پر لعنت بھیجتے ہیں جو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کرے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم بتائیں بی ٹیم کیا ہوتی ہے؟ یہ سندھ اسمبلی کے باہر بیٹھ جائیں، ہم تو پر امن احتجاج کر رہے تھے، ہم تو نماز جنازہ کے لیے کھڑے تھے، یہاں پولیس اور واٹر کینن کھڑی تھی، ہم نے کون سی دہشت گردی کی؟

ارسلان تاج نے کہا کہ ہم ایسی پارٹی پر لعنت بھیجتے ہیں جو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کرے، پریزائڈنگ افسران کہہ بھی رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے پاس موجود فارم 11 میں تبدیلیاں کی گئی، حافظ صاحب بی ٹیم کا ہمیں بتائیں، آپ شاہراہ فیصل جائیں اسمبلی جائیں اور مقدمات نہ ہوں، بی ٹیم تو آپ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غائبانہ نماز جنازہ ادا کر رہے تھے اور باہر لاتعداد نفری لگائی گئی، ہم لعنت بھیجتے ہے ایسے شخص پر جو زرداری سے بات کرے، حافظ صاحب زرداری عمران خان کے قتل کے سازش میں ملوث ہے، ہم کیسے ان سے بات کر سکتے ہیں؟

ضرور پڑھیں؛ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں، آفتاب صدیقی

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر