پی ڈی ایم کی ناکامی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، فیاض الحسن چوہان
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ظل شاہ کا ناحق خون نگران حکومت کو لے ڈوبے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس آئیں بائیں شائیں سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور ظل شاہ کے قتل پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ اس بہیمانہ اقدام پر نگران حکومت صرف گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہزنوں سے عوام کو کیا گلہ، یہاں تو رہبروں کی نیت میں فتور ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں اس قتل کا جواب دینا پڑے گا اور ظل شاہ کا ناحق خون نگران حکومت کو لے ڈوبے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
