Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا، ریاستوں کو الرٹ جاری

Now Reading:

بھارت، کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا، ریاستوں کو الرٹ جاری

بھارت میں ایک بار پھر کورونا کی نئی لہر نے حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تقریباً 4 ماہ کے بعد ایک بار پھر کورونا کے 524 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وفاقی حکومت نے تمام ریاستوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کورونا کے یہ نئے 524 کیسز کے ساتھ بھارت میں کورونا کے مرض میں مبتلا مریضون کی تعداد 3618 ہو گئی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں ایک شخص کورونا سے ہلاک ہو گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ناک کے ذریعے کورونا ویکسین لگانے والی دوا تیار

بھارتی کی مرکزی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق آج صبح 8 بجے تک کیرالہ میں کورونا سے ہلاک ہونے شخص کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 30 ہزار 7 سو 81 ہو گئی ہے۔

بھارت کے محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا محکمہ صحت موسمی انفلوئنزا کی ذیلی قسم ایچ 3 اور این 2 کے کیسوں میں کووڈ کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاستوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انفلوئنزا جیسی بیماری یا شدید سانس کے انفیکشن کو نظر انداز نہ کریں۔

Advertisement

بھارتی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں انفلوئنزا کے کیسز پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا ہے اور اسپتالوں میں ادویات اور طبی آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

مرکزی صحت کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ پچھلے چند ماہ میں کورونا کے کیسوں میں نمایاں کمی آئی لیکن کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر