
آسکرز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار قالین کا رنگ تبدیل
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ میلے آسکر کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کردیا گیا ہے۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ بچھائے جانے کے رجحان کا آغاز 1961ء میں ہوا تھا۔
گزشتہ برسوں میں آسکر کے بارے میں بہت کچھ بدل گیا ہے لیکن گزشتہ چھ دہائیوں میں ایک چیز جو نہیں بدلی وہ سرخ قالین تھا۔ یہ قالین اگرچہ تبدیل ہوتا رہتا تاہم اس کا رنگ سرخ ہی رہتا تھا۔
ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر کے باہر کارکنوں نے سرخ کے بجائے شیمپین قالین نکالا اور اسے بچھا دیا، رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا تھا۔
لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی جمی کیمل نے کی، اور کہاکہ ان کے خیال میں سرخ قالین کے بجائے شیمپین قالین کا انتخاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے پراعتماد ہیں کہ کوئی خونریزی نہیں ہوگی۔
The champagne carpet is starting to look more… dirty martini? @USATODAY @usatodaylife #Oscars pic.twitter.com/tATupQSlVG
— 🟣 Ralphie Aversa (@ralphieaversa) March 12, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News