Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘حکومت کے حساب کے دن پورے ہیں، اپریل اور مئی خوفناک مہینے ہونگے’

Now Reading:

‘حکومت کے حساب کے دن پورے ہیں، اپریل اور مئی خوفناک مہینے ہونگے’
شیخ رشید

ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کیخلاف ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے حساب کے دن پورے ہیں، اپریل اور مئی خوفناک مہینے ہونگے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہا ہے، شعیب شیخ کا جرم یہ ہے انکا چینل حق کی بات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق کی جیت ہوگی، ظلم کی داستان ختم ہونے والی ہے، نانی بابے کو بلائے گی نہ بلورانی امریکا سے واپس آئے گی۔

بات کورٹ مارشل اور توشہ خانہ سے آگے نکل چکی ہے

انکا کہنا ہے کہ 90 روز میں یہ یہاں سے بھاگیں گے، بات کورٹ مارشل، اور توشہ خانہ سے آگے نکل چکی ہے، حکومت کے حساب کے دن پورے ہیں، اپریل اور مئی خوفناک مہینے ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے بھی کپڑا ڈال کرپیش کرنا چاہتے تھے، میں نے کہا آپ کی گردن میں یہ چادر ڈال دوں گا۔

اشرافیہ صرف اقتدار کیلئے پیدا ہوئی ہیں

اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ کئی لوگ جمہوریت کے لیے شہید ہوتے دیکھے جس میں 5لال حویلی کے شہید بھی شامل ہیں، لیکن جتنا گہرا زخم قوم نے ظل شاہ کا اپنے دل پر لگایا ایسا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں غریب صرف جان دینے، جیل جانے اور لاٹھیاں کھانے کے لیے پیدا ہوا ہے۔ اشرافیہ صرف اقتدار کے لیے پیدا ہوئی ہیں، غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبر چاہیے۔

ن لیگ عدلیہ کیخلاف بےکار بیانیہ بنارہی ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ بھی آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول میٹنگ کے بغیر گزر گیا۔ سعودی عرب، چین سے بھی کوئی مدد نہیں ملی، ن لیگ اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے خلاف بے کار بیانیہ بنارہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے اپریل، مئی، جون کے 90 دن انتہائی خوفناک ہوں گے۔ میں ایوب خان کےاٹک قلعہ میں بھی رہا ہوں لیکن صنفے نازک پر تشدد پہلی بار اس حکومت میں سنا ہے۔

Advertisement

بھوک سے مارے لوگ دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردینگے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگے نکل چکی ہے، لوگ کاغذات جمع کروارہے ہیں اور الیکشن کمیشن گومگو میں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ بھوک سے مارے لوگ دفعہ  144کے 144 ٹکڑے کردیں گے۔ بلورانی امریکا سے نہیں آرہی، نانی بابے کو نہیں بلا رہی۔ پنجاب کی نگران ماسی مصیبتے 90 دن بعد بھاگ جائے گی اور راج کرے گی خلق خدا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر