Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ میں گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ میں گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے ڈرپس پلائے اور تحائف دیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم 13 تا 19 مارچ تک جاری رہے گی، صوبے کے 16 ہائی رسک اضلاع میں 5.6 ملین 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع، لاڑکانہ ڈویژن تمام 5 اضلاع، سکھر ڈویژن کے سکھر اور گھوٹکی، حیدرآباد ڈویژن اور جامشورو جزوی شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور 2270 کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ دنیا کے دو پولیو کے شکار ممالک میں سے ایک ہے، ملک میں اپریل 2022 سے ابتک پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پولیو کے تمام کیسز کا تعلق جنوبی خیبر پختون خواہ سے ہے، تمام صوبوں سے مثبت ماحولیاتی نمونے بھی رپورٹ ہوئے ہیں، یہ سندھ کی بڑی کامیابی ہے کہ گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا آخری کیس 14 جولائی 2020 کو جیکب آباد سے رپورٹ ہوا تھا، لانڈھی ضلع ملیر سے اگست 2022 میں ماحولیاتی نمونے منفی رپورٹ ہوئے، پولیو مہم اسی رفتار کے ساتھ جاری رکھیں تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے لیکن ہمیں مطمئن نہیں ہونا چاہیے اور محنت جاری رکھنی چاہیے، ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے بچایا جا سکتا ہے، ہم اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کی مدد چاہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھرپور مہم کے نتیجے میں انکار اور چھوٹ جانے والے بچوں میں 60 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے، خاص طور پر کراچی میں ہمیں انہیں مزید نیچے لانا ہو گا، تمام طبی ماہرین اور مذہبی اسکالرز نے پولیو ویکسین کو سب سے محفوظ اور موثر قرار دیا ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں، ہر مہم کے دوران بچوں کو دو قطرے  پلانے سے وہ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں، اس لیے والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو کا خاتمہ کر کے پاکستان کے مستقبل کو بچانے میں مدد کریں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، قاسم سومرو، کمشنر کراچی اقبال میمن، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، ای او سی کوآرڈیننیٹر فیاض عباسی، عزیز میمن اور دیگر موجود تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر