Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رہیں گے

Now Reading:

کورونا وائرس : سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رہیں گے
پرائیویٹ اسکول

کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔

پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

Advertisement

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو مریضوں کی تشخیص کی ہے ، اور کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین نےنے کرونا وائرس  کے مریض کے بارے میں کہا ہے کہ چار گھنٹے بعد آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں حتمی رائے دی جاسکے گی۔

واضح رہے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کہ وجہ سے کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر