
مشتاق غنی کا انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے اسپیکر مشتاق غنی نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا گورنر الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے لیت ولعل سے کام لے رہا ہے، صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔
مشتاق غنی نے یہ بھی کہا کہ کل گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کے ساتھ مینٹگ ہے، کل اگر گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو بحثیت اسپیکر سپریم کورٹ میں گورنر کے خلاف رٹ دائر کروں گا، جس میں گورنر کے خلاف آرٹیکل چھ اور توہین عدالت ہوگا اور ان دونوں چیزوں کا گورنر پر اطلاق ہوتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے اسپیکر مشتاق غنی نے مزید کہا کہ گورنر کو مشورہ دیتا ہوں کہ الیکشن کی تاریخ دے اور گورنر ان مسائل میں خود کو ملوث نہ کریں ورنہ عدالت میں پیشیاں ھبگتانا پڑے گی جو کہ ان کے عہدے کے منافی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News