Advertisement
Advertisement
Advertisement

کےپی الیکشن، تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال

Now Reading:

کےپی الیکشن، تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال
گورنر کے پی

گورنر کے پی کا الیکشن پر یوٹرن، 28 مئی کو انتخابات کرانے کو خارج از امکان قرار

کےپی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کےپی میں الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کرنے کے معاملے پر شہری منیر احمدنے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے گورنر خیبر پختونخواہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر کےپی کو انتخابی تاریخ جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالتی حکم پر جان بوجھ کر عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گورنر کے پی انتخابی تاریخ کا اعلان نہ کرکے اپنا حلف توڑنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری اداکرتے ہوئے صدر مملکت کو تاریخ کا اعلان کرنے کا کہے یا صدر مملکت اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے آرٹیکل 57 کے تحت تاریخ کا اعلان کریں۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضع کہ نوے روز میں انتخابات کراناآئینی تقاضا ہے  تاہم حکم عدولی پر گورنر خیبرپختونخواہ کےخلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کی جاٸے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر