Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈز لیگ 2023، ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو باآسانی زیر کر لیا

Now Reading:

لیجنڈز لیگ 2023، ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو باآسانی زیر کر لیا

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کی ٹیم کو باآسانی زیر کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں لیجنڈز لیگ 2023 کے میچ میں شاہد خان آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کی ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

لیجنڈز لیگ 2023 میں ایشیا لائنز دو فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، امپائر نے میچ کو فی ٹیم 10 اوورز تک محدود کر دیا۔

ایشیا لائنز کے اوپنر سری لنکن بیٹنگ جوڑی اپل تھرنگا اور تلکارتنے دلشان جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، لائنز کی اننگ کی پہلی باؤنڈری تیسرے اوور کی آخری گیند پر آئی۔

Advertisement

تھیشارا پریرا اور کپتان شاہد خان آفریدی بھی وکٹ پر زیادہ دیر رک نہ سکے، مصباالحق نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا، انہوں نے 19 گیندوں پر 44 رنز بنائے.

Advertisement

ایشیا لائینز نے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب کے لیے ورلڈ جائنٹس کے کپتان ایرون فنچ نے اپنے سب سے بڑے ہتھیار کرس گیل لینڈل سیمنز کو بھیجا مگر وہ ان کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔

بنگلہ دیش کے سابق اسپنر رزاق نے بنا کوئی رن دیئے 8 ویں اوور میں شین واٹسن اور ریکارڈو پاول کی وکٹیں حاصل کی، جو ورلڈ جائنٹس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا.

ورلڈ جائنٹس کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی، ایشیا لائینز نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر