Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوپہر کی نیند کا بہترین دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟

Now Reading:

دوپہر کی نیند کا بہترین دورانیہ کتنا ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دوپہر کی نیند کا بہترین دورانیہ کتنا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد دوپہر میں ایک گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں اور یہ بہت زیادہ دورانیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ سونے کے بعد جاگنے پر لوگ خود کو نڈھال محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت تک گہری نیند کے مرحلے میں داخل ہو جاتے ہیں جس کے دوران جاگنے سے ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دوپہر میں صرف 20 سے 30 منٹ سونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اکثر افراد کو دوپہر میں سستی کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ دوپہر کو کچھ دیر تک سونا چاہتے ہیں تو ایسا رات کی نیند کے وقت سے کم از کم 8 سے 9 گھنٹے پہلے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد کے لیے دن میں 2 بجے کا وقت کچھ دیر کی نیند کے لیے مناسب ہوتا ہے۔

دوپہر کی مختصر نیند سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، مزاج خوشگوار ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز اور کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبح‌ اٹھنے کے بعد تھکاوٹ، سستی اور کاہلی کی وجہ سامنے آگئی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر