
کچھ اداکارائیں سیٹ پر بہت پریشان کرتی ہیں؛ رابعہ کلثوم
پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ کچھ اداکارائیں سیٹ پر بہت پریشان کرتی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم ایک ڈیجیٹل انٹرویو کا حصہ بنیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے لیڈ ایکٹرز کی وجہ سے سیٹ پر پیش آنے والے تلخ واقعات سے متعلق سوال کیا۔
سوال کے جواب میں اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ ’ مجھے اپنے کیرئیر کے دوران کئی ایسی اداکارائیں ملیں جن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا لیکن ان میں سے ایک واقعے کو میں نہیں بھول سکتی نہ ہی اس واقعے پر بات کرنا میرے لیے آسان ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ایسی اداکاراؤں کو دیکھ کر دل کہتا ہے کہ اگر کام کرنا اتنا ہی مشکل ہے تو کیوں کررہی ہیں، اس صورتحال میں پروڈکشن پر بھی غصہ آتا ہے کہ وہ بڑے بڑے نام اور پروفیشنل لوگوں کو چھوڑ ان اداکاراؤں کو کاسٹ کیوں کرتے ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ ’ یہ اداکارائیں سیٹ پر نہ صرف وقت پر نہیں پہنچتیں بلکہ سین شوٹ ہونے میں بھی بہت مسئلے پید ا کرتی ہیں اور ڈائریکٹرز کو ان کا کام بتاتی ہیں کہ کیمرہ ایسے نہیں ایسے ہونا چاہیے ‘۔
رابعہ کلثوم نے کہا کہ ’ اگر آپ نے صرف سین میں اپنی خوبصورتی دکھانی ہے تو جاکر کچھ مختلف کریں، اس صورتحال میں اگر معاون اداکارائیں برداشت کریں تو ٹھیک ورنہ سیٹ پر ہی اس ماحول میں لڑائی جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اداکارائیں کوئی ایک نہیں بہت ساری ہیں جن کی ایک لمبی فہرست میرے پاس موجود ہے لیکن میں نام نہیں بتاسکتی ‘۔
اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا کہ ’ اس صورتحال میں کئی اداکاراؤں کیخلاف غلط باتیں بھی بہت پھیلائی جاتی ہیں اس حوالے سے ہانیہ بھی ایسا ہی نام ہے جن کے حوالے سے بہت سی غلط رائے قائم ہے لیکن جب میں نے کام کیا تب مجھے اندازہ ہوا کہ ہانیہ عامر ایک بہت پروفیشنل اداکارہ ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News