Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغربی ہواؤں کی آمد، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

Now Reading:

مغربی ہواؤں کی آمد، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
بارش

مغربی ہواؤں کی آمد، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوگئی ہیں جس کے پیش نظر کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے تاہم آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں تاہم آج شام بوندا باندی کا امکان ہے البتہ مطلع ابر آلود رہے گا۔

Advertisement

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں 17  تا 19 مارچ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم سوات، دیر، چترال، ملاکنڈ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ملتان، مری اور گلیات میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، نوشکی، لسبیلا، بارکھان، سبی اور نصیر آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں کل سے شدید گرمی کا امکان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر