Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیبیا سے کئی ٹن قدرتی یورینیم غائب

Now Reading:

لیبیا سے کئی ٹن قدرتی یورینیم غائب
لیبیا

لیبیا سے کئی ٹن قدرتی یورینیم غائب

شمالی افریقہ میں واقع ملک  لیبیا سے کئی ٹن  قدرتی یورینیم غائب ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیبیا سے 2.3 ٹن قدرتی یورینیم غائب ہوگئی ہے۔

آئی اے ای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  یورینیم لیبیا میں ایک ایسی جگہ سے غائب ہوا ہے جو حکومت کے میں کنٹرول نہیں ہے۔ لیبیا سے جوہری انسپکٹرز نے اطلاع دی کہ یورینیم  کے 10 ڈرم غائب ہیں جو پہلے موجود تھے ۔

آئی اے ای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غائب شدہ یورینیم سے ممکنہ ریڈیولوجیکل اور سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ  لیبیا نے 2003 میں اس وقت کے رہنما معمر قذافی کی قیادت میں  امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ خفیہ بات چیت کے بعد اپنے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کو ترک کر دیا تھا۔

Advertisement

تاہم قذافی کی حکومت نے اس وقت تک جوہری ہتھیار بنانے کی طرف بہت کم پیش رفت  کے باوجود ایسے سینٹری فیوجز حاصل کرلیے تھے جو یورینیم کو افزودہ کرنے کے ساتھ ساتھ جوہری بم کے ڈیزائن کی معلومات بھی دے سکتے تھے۔

بعد ازاں 2011 میں معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے ملک سیاسی بحران اور خانہ جنگی کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر